زمان

زمان
آسمانوں میں خداواند ازل سے گم تھا
آسمانوں کے تحّیر کی فراخی کا سکوت
سوچتا تھا کہ خداوند کہاں ہے آخر؟
اور اس سوچ نے اُس “دیر” کو آغاز کیا
اور اِس “دیر” نے اُس “زور” کو آغاز کیا
جو زماں ہے، جو خداوند کی نابودی ہے
جون ایلیا
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *