آنکھ کی نگرانی میں بھی

آنکھ کی نگرانی میں بھی
دل چوری کر لیتا ہے
غم کی نگرانی میں بھی
دل چوری کر لیتا ہے
رات، محبت، تنہائی
سارے روپ تمہارے ہیں
رنگوں کی برساتوں کا
جادو سا کرجاتے ہو
جادو کرنے والوں کو
نیکی راس نہیں آتی
نیکی کرنے والوں کو
جادو راس نہیں آتا
تم جادو کر جاؤ گے
ہم نیکی کر جائیں گے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *