نیند ہماری آنکھوں میں

نیند ہماری آنکھوں میں
پیاس بجھانے آتی ہے
روتے روتے ہی اکثر
یارو ہم سوجاتے ہیں
خوابوں اور تعبیروں میں
پہلے جیسی بات نہیں
اس کی نظروں سے بچنا
جس کی آنکھوں میں تل ہو
رات مسافر ہوتی ہے
دل پر چلتی رہتی ہے
جیون جیسی مشکل پر
بچوں جیسی بات نہ کر
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *