مشق جیسی چاند ماری اور ہے

مشق جیسی چاند ماری اور ہے
دشمنوں کی ضرب کاری اور ہے
ہر کسی کے ذہن پہ ہے میں ہی میں
شہر میں پھیلی بیماری اور ہے
ہم تو ماہر توڑنے کے ہیں جناب
بیچنے والوں کی باری اور ہے
جوڑنے سے توڑنا آسان ہے
توڑنے کا عمل جاری اور ہے
بولئے گردے کی قیمت بولئے
نقد دیگا یہ بیوپاری اور ہے
خاک کی مورت اڑانیں چاند پر
اس پرندے کی اُڈاری اور ہے
ڈاکٹر محمد افضل شاہد
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *