آپ سے جھک کے جو ملتا ہوگا

آپ سے جھک کے جو ملتا ہوگا
اس کا قد آپ سے اونچا ہوگا

نکتہ چینوں پہ جو ہنستا ہوگا
اس کو اپنے پہ بھروسا ہوگا

وہ جو ویران پھرا کرتا ہے
اس کے سر میں کوئی صحرا ہوگا

تم نہ سمجھو گے مری بات مگر
سوچنے والا سمجھتا ہوگا

وہ جو مرنے پہ تلا ہے اختر
اس نے جی کر بھی تو دیکھا ہوگا

وکیل اختر

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *