وہ بولی اک کہانی ہےمیں

وہ بولی اک کہانی ہے
میں بولا بے زبانی ہے
وہ بولی کیا مصیبت ہے
میں بولا زندگانی ہے
وہ بولی مر رہی ہوں میں
میں بولا رائیگانی ہے
وہ بولی مجھ میں کیا اچھا؟
میں بولا بے دھیانی ہے
وہ بولی دل پہ صدمے کیوں؟
میں بولا حکمرانی ہے
وہ بولی آنکھ میں آنسو؟
میں بولا بس نشانی ہے
وہ بولی موت سے آگے؟
میں بولا جاودانی ہے
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *