خوشحال خاں کی وصیت

خوشحال خاں کی وصیت
قبائل ہوں ملت کی وحدت میں گم
کہ ہو نام افغانیوں کا بلند
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
مغل سے کسی طرح کمتر نہیں
قہستاں کا یہ بچہء ارجمند
کہوں تجھ سے اے ہم نشیں دل کی بات
وہ مدفن ہے خوشحال خاں کو پسند
اڑا کر نہ لائے جہاں باد کوہ
مغل شہسواروں کی گرد سمند!
—————————
خوشحال خاں خٹک پشتوزبان کا مشہور وطن دوست شاعر تھا جس نے افغانستان کو مغلوں سے آزادکرانے کے لیے سرحد کے افغانی قبائل کی ایک جمعیت قائم کی -قبائل میں صرف آفریدیوں نے آخردم تک اس کا ساتھ دیا- اس کی قریبا ً ایک سو نظموں کا انگریزی ترجمہ 1862ء میں لندن میں شائع ہوا تھا-
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *