آخری متاع

آخری متاع
بہت سارے نقصانات
ہمیشہ سے تمھارے اختیار میں تھے
مگر تم نے کبھی انھیں روکنے کی زحمت گوارا نہ کی
اب بس میری ذات کے
کونوں کھدروں میں
چھپتا پھرتا
ایک طویل اور سوگوار انتظار
باقی رہ گیا ہے
ہو سکے تو اسے بے سہارا ہو کے مرنے سے
بچا لو
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *