بے قراری بھی ہے مرے مولاؐ

بے قراری بھی ہے مرے مولاؐ
سوگواری بھی ہے مرے مولاؐ
راستے میں رکاوٹیں بھی ہیں
قلب جاری بھی ہے مرے مولاؐ
آپؐ سے عشق پر غرور بھی ہے
انکساری بھی ہے مرے مولاؐ
پیار میں ہے دوانہ پن بھی مگر
بردباری بھی ہے مرےمولاؐ
درد ہے راستے کا پتھر بھی
اور سواری بھی ہے مرے مولاؐ
ہے مری ذات خاک پا تیری
غم کی ماری بھی ہے مرے مولاؐ
خوف تو احترام کا ہے مگر
دل پہ طاری بھی ہے مرے مولاؐ
ایک میں ہی نہیں گدا تیرا
دنیا ساری بھی ہے مرے مولاؐ
جیت لی ہیں عنایتیں لیکن
جان ہاری بھی ہے مرے مولاؐ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *