دل اداس رہتا ہے

دل اداس رہتا ہے
بارشوں کے موسم میں
زندگی پگھلتی ہے
خواہشوں کے موسم میں
وقت ٹھہر جاتا ہے
منتظر نگاہوں میں
جنگلوں کے خطرے ہیں
بستیوں کی راہوں میں
ہو سکے تو لوٹ آنا
پیار کی پناہوں میں
عشق کا اجارہ ہے
دل کی شاہراہوں پر
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *