شام ہر روز کیوں آجاتی ہے

شام ہر روز کیوں آجاتی ہے
اُداس اور بہت زیادہ اداس لمحے
اتنے بہت زیادہ کیوں ہیں؟
خاموشی اور بہت گہری خاموشی
گہری کیوں رہتی ہے؟
باتوں سے پہلے بھی اور بعد بھی
باتوں کے درمیان بھی
اور کہیں باتوں کے بہت پیچھے بہت اندر بھی
شام ہر روز کیوں آجاتی ہے؟
اداس اور خاموش
اور سوگوار
تم ہر روز کیوں آجاتے ہو
ہر روز اور بہت زیادہ
ــــــــــــــــ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *