مجھے معلوم ہے جاناں

مجھے معلوم ہے جاناں
مری تم سے محبت۔۔۔
مری تم سے محبت۔۔۔ کس طرح تم کو بتا پاؤں
مری تم سے محبت خوف کے سرطان کی بیمار ہے، جب سے ہوئی ہے
اور تمہیں یہ تو خبر ہو گی
کسی سرطان کے بیمار سے اس کی مرض پوشیدہ رکھتے ہیں۔۔۔
مگر۔۔۔
اس کو اگر معلوم ہو جائے۔۔۔ ؟
مری تم سے محبت۔۔۔۔
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ملو ہم سے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *