کیفیت

کیفیت
میں ایسی کیفیت میں جا رہا ہوں
جس سے اب میں واپسی کا سوچ بھی لوں تو یہ شاید کفر ٹھہرے گا!
یہ برقی دائرہ ہے جس میں داخل ہو کے مجھ کو بھَسم ہونا ہے
مرا اب واپسی کا سوچنا بھی بزدلی ہو گا
کہ جیسے کوئی بھی شیطاں فرشتہ بن نہیں سکتا
کہ جیسے حوّا کی پسلی سے آدم کا نکلنا ہی نہیں ممکن
کہ جیسے زندگی اور موت کے ہوتے ہوئے
کچھ تیسری شے کا وجود اب تک نہیں آیا
کہ جیسے لوگ اب تک لیلیٰ و مجنوں کے قصوں سے
نہیں نکلے
_________ کہ جیسے رب کے سارے فیصلے تبدیل کرنے کا
کسی کے ہاتھ میں کچھ اختیار آیا نہیں ہے
تو ویسے ہی وقارؔ اب نور کے رستے سے
واپس ہٹ نہیں سکتا!!
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *