وہ بولی دل نہیں

وہ بولی دل نہیں لگتا
میں بولا دل لگی میں بھی؟
وہ بولی کچھ نہیں اچھا
میں بولا بہتری میں بھی؟
وہ بولی تم ملو مجھ سے
میں بولا زندگی میں بھی؟
وہ بولی بین کرتی ہوں
میں بولا ہر خوشی میں بھی؟
وہ بولی پُر یقیں ہوں میں
میں بولا بدظنی میں بھی؟
وہ بولی حُسن پھیکا ہے
میں بولا سادگی میں بھی؟
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *