کتنے اُجلے پیارے

کتنے اُجلے پیارے تم
کتنی بد نظر دنیا
تیرے اور میرے بیچ
کچھ نہیں، مگر دنیا
میرے سنگ لگتی تھی
اس کو مختصر دنیا
اس نے جس طرف دیکھا
ہو گئی اُدھر دنیا
وہ ہمارا سب کچھ ہے
تجھ کو کیا خبر دنیا!
کیا مجھے ملو گے تم؟
چھوڑ دوں اگر دنیا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *