آخر کار

آخر کار
مبہم
اور دھندلے
راستوں پہ گھسٹتے ہوئے
اور (بظاہر لایعنی) جبس کی گردت میں
پھڑ پھڑاتے ہوئے
ایک مدت بِتا دی ہے
اور اب تو
میرا رویہ
میرے اپنے دل کے ساتھ
کچھ اس طرح کا ہو گیا ہے
جیسے کسی نہایت تجربہ کار ماہر نفسیات کا
اپنے کلائنٹ کے ساتھ
بہت بے ساختہ لیکن نپا تلا
بہت مخلصانہ
لیکن نہایت ٹیکنیکل
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *