تمہیں دیکھا تو دیکھا چاند جیسے

تمہیں دیکھا تو دیکھا چاند جیسے
مری میں آنکھوں میں اترا چاند جیسے
ہنسی گونجی مری یادوں میں تیری
خوشی میں آ کے بولا چاند جیسے
مرے لفظوں میں تیرا نام آیا
کسی شاعر نے لکھا چاند جیسے
وہ یوں لگتا ہے لوگوں میں ہمیشہ
ستاروں میں اکیلا چاند جیسے
تمہارے ہجر کی ویراں شبوں میں
پھرے ہیں ہم بھی تنہا چاند جیسے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم جیسے آوارہ دل)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *