جس قدر زاویے گمان کے ہیں

جس قدر زاویے گمان کے ہیں
میرے آقا کے خاکدان کے ہیں
انؐ کے نعلین کے تلے فرحت
کتنے ہی شہر آسمان کے ہیں
دھوپ میں بھی ہمیں ملے ٹھنڈک
معجزے تیرے سائبان کے ہیں
سارے ختم الرسل کے صدقے ہیں
رنگ جتنے بھی اس جہان کے ہیں
ایک سے ایک مصطفیٰؐ ہیں یہ
فرد جتنے بھی خاندان کے ہیں
جتنے سورج ہیں کہکشاؤں میں
میرے آقاؐ کی آن بان کے ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *