حشر سامانیاں قبول کرو

حشر سامانیاں قبول کرو
میری نادانیاں قبول کرو
ساتھ دینا ہے گر تو پھر میری
سب پریشانیاں قبول کرو
اے دل زار مہربانی تری
کچھ پشیمانیاں قبول کرو
عشق کی راہ پر پڑے ہو تو
دل کی من مانیاں قبول کرو
میری بے چینیاں کرو برداشت
میری ویرانیاں قبول کرو
شہر میں آن کر بسے ہو تو
یہ بیابانیاں قبول کرو
اس قدر بے رخی نہیں اچھی
کچھ تو قربانیاں قبول کرو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *