دریا بیچ کنارا پھینکا

دریا بیچ کنارا پھینکا
آخری وقت سہارا پھینکا
اس نے آنکھوں ہی آنکھوں میں
میری سمت اشارہ پھینکا
میری جانب پھینکا آنسو
اس کی جانب تارا پھینکا
میری آنکھوں جیسی شب نے
پل پل ایک ستارہ پھینکا
تم نے بڑی ہی چالاکی سے
میرے دل کو چارہ پھینکا
اس نے اک دم میرے دل کو
کر کے پارہ پارہ پھینکا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دو بول محبت کے)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *