دست بریدہ

دست بریدہ
کیا فائدہ
ساری زندگی لوہے اور پتھر سے ٹکرا کر خود کو مضبوط بنا تا رہا
دل سے ٹکرا کے طاقتور
فضول، بکواس، بے کار
زیاں۔۔۔وقت کا، حوصلے کا، توانائی کا
سو طرح کے دفاعی، حربی فنون میں جان کھپائی
نتیجہ صفر
تحفظ مشکل بلکہ نا ممکن
یہاں ایک ایک کے پاس
ہزار ہزار طریقہ ہائے ستم
لاکھوں اصناف ہائے عقوبت آئے دن
نت نئے تجربات، نت نئی مشقیں
میں بیچارہ ماہر فنون حرب و ضرب تختہ مشق
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *