دُکھ بولتے ہیں

دُکھ بولتے ہیں
جب سینے اندر سانس کے دریا ڈولتے ہیں
جب موسم سرد ہوا میں
چُپ سی گھولتے ہیں
جب آنسو
پلکیں رولتے ہیں
جب سب آوزیں اپنے اپنے بستر پہ سو جاتی ہیں
تب آہستہ آہستہ آنکھیں کھولتے ہیں
دُکھ بولتے ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – آنکھوں کے پار چاند)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *