ڈائن

ڈائن
محبت کی بات کرتی ہو
اپنے ناخنوں کو تو دیکھو، انگلیوں سے زیادہ لمبے اور دانتوں سے زیادہ تیز ہیں
اپنے ہونٹ تو دیکھو
کٹ کے دانتوں پر چڑھ گئے ہیں
اپنی آنکھیں تو دیکھو
ابل کے چہرے سے باہر لٹک آئی ہیں
محبت کی بات کرتی ہو
اپنا دل تو دیکھو
چبایا ہوا، کٹا پھٹا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *