کاش میں درندوں کا لہو پینے والا بڑا درندہ ہوتا

کاش میں درندوں کا لہو پینے والا بڑا درندہ ہوتا
یہ ذہین اور وحشی درندے
جن کے نزدیک
ہماری سر زمینیں
تماشا گاہ
اور ہمارے سردار
انگلیوں سے بندھی ہوئی
پتلیوں اور گڈوں سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے
یہ نوکیلے دانتوں اور تیز بنچوں والے درندے ۔۔۔
کاش۔۔۔ کاش
میں بھی کوئی درندہ ہوتا
کوئی بہت ہی بڑا درندہ
ان طاغوتی درندوں سے بھی بڑا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *