کیا مسلمان ختم ہو جائیں گے

کیا مسلمان ختم ہو جائیں گے
بیوقوف لوگو!
ہٹلر نے کونسی کمی چھوڑی تھی کیا یہودی ختم ہو گئے
کیا دنیا میں یہودیوں کا وجود باقی نہیں رہا
کیا عیسائیوں کو نیس و نابود کر دیا گیا
کیا بدھا سے پیار کرنے والے موجود نہیں ہیں
ہندو کیا صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے
خدا کو ماننے والے
اور خدا کو نہ ماننے والے
سب موجود رہیں گے
بیوقوف اور بیمار لوگو
مسلمان کبھی ختم نہیں ہونگے
اور ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
چاہے ان سے لڑتے رہو
چاہے انہیں آپس میں لڑواتے رہو
بیوقوف اور بیمار لوگو
وقت واپس لوٹتا ہے
وقت کے واپس لوٹنے سے ڈرو
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *