مسکراہٹ

مسکراہٹ
مسکراہٹ کسی بادل کی طرح
کھلکھلاتے ہوئے پتوں کی طرح
گنگناتے ہوئے چشموں کی طرح
لہلہاتی ہوئی فصلوں کی طرح
جھلملاتے ہوئے رنگوں کی طرح
مسکراہٹ کسی موسم کی طرح
سردیوں کے کسی سورج کی طرح
گرمیوں کی کسی بارش کی طرح
مسکراہٹ کسی نغمے کی طرح
کان میں گھلتے ہوئے سر کی طرح
دل کو گرماتی ہوئی لے کی طرح
روح کو چھوتی ہوئی سارنگی
مسکراہٹ تری آنکھوں کی طرح
مسکراہٹ ترے ہونٹوں کی طرح
مسکراہٹ ترے آنے کی طرح
مسکراہٹ ترے ملنے کی طرح
پھولوں کے کھلنے کی طرح
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *