لالہ مادھو رام جوہر
غیروں سے تو فرصت تمہیں دن رات نہیں ہے
غیروں سے تو فرصت تمہیں دن رات نہیں ہے ہاں میرے لیے وقت ملاقات نہیں ہے لالہ مادھو رام جوہر
اشک قابو میں نہیں راز چھپاؤں کیوں کر_
اشک قابو میں نہیں راز چھپاؤں کیوں کر دشمنی مجھ سے مرے دیدۂ تر رکھتے ہیں لالہ مادھو رام جوہر
کس طرف آئے کدھر بھول پڑے خیر تو ہے
کس طرف آئے کدھر بھول پڑے خیر تو ہے آج کیا تھا جو تمہیں یاد ہماری آئی لالہ مادھو رام جوہر
آخر اک روز تو پیوند زمیں ہونا ہے
آخر اک روز تو پیوند زمیں ہونا ہے جامہء زیست نیا اور پرانا کیسا لالہ مادھو رام جوہر
اب عطر بھی ملو تو تکلف کی بو کہاں
اب عطر بھی ملو تو تکلف کی بو کہاں وہ دن ہوا ہوئے جو پسینہ گلاب تھا لالہ مادھو رام جوہر
کیا کریں ہم جو نہیں ہم سے محبت تجھ کو
کیا کریں ہم جو نہیں ہم سے محبت تجھ کو کس طرح زور ہمارا ترے دل پر ہو جائے لالہ مادھو رام جوہر
نالۂ بلبل شیدا تو سنا ہنس ہنس کر
نالۂ بلبل شیدا تو سنا ہنس ہنس کر اب جگر تھام کے بیٹھو مری باری آئی لالہ مادھو رام جوہر
وعدہ نہیں پیام نہیں گفتگو نہیں
وعدہ نہیں پیام نہیں گفتگو نہیں حیرت ہے اے خدا مجھے کیوں انتظار ہے لالہ مادھو رام جوہر
اطلاعیه برای شاعران و نویسندگان
پایگاه اینترنتی شعرستان از همکاری همه شاعران و نویسندگان آماتور و حرفه ای از سراسر جهان استقبال میکند و مشارکت فعال آنها را خیر مقدم میگوید. شما میتوانید اشعار، مطالب معلوماتی و مقالات خویش را از طریق ایمیل و یا فرم تماس ارسال نماید. مطالب ارسالی در اولین فرصت مناسب منتشر خواهند شد