واد ئی کشمیر کے جانباز فرزندو سلام

واد ئی کشمیر کے جانباز فرزندو سلام
جہد حق میں اے خدا کے منتخب بندو سلام
سبز دھانوں کو دعا، کیسر چناروں کو سلام
زندگی کے خوبصورت شالاماروں کو سلام
شب فروشوں سے یہ صبح ایشیا کی جنگ ہے
یہ فرات عصر پر پھر کربلا کی جنگ ہے
جھیل ڈل کا چھل سلامت ، چشمہ شاہی کی خیر
زعفراں زاروں کی ہر معصوم چرواہی کی خیر
اپنی چھب کے ساتھ ہر موسم میں جینے کی یہ جنگ
اپنے اسلوب تمدن کے مدینے کی ہی جنگ
اللّہ اللّہ عزم و ایمان و صلابت کی یہ شان
مائیں خود دیتی ہیں اپنے لاڈ لے بیٹوں کا دان
رزمگاہوں میں گمکتے کسمساتے جھومتے
سامنے ٹینکوں کے ننگے بازوئوں کو چومتے
جسم پر ہر زخم کو پہنا ہے زیور کی طرح
خاک مقتل اوڑھتے ہو ماں کی چادر کی طرح
اپنے خوں کے غسل سے کتنی نکھر جاتی ہے موت
موت کا ڈر ختم ہو جائے تو مر جاتی ہے موت
سید ضمیر جعفری
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *