چھوڑ کر جب سے وہ چلی گئی

چھوڑ کر جب سے وہ چلی گئی ہے
زندگی مجھ سے روٹھ سی گئی ہے
پیار بھی تو خدا کی صورت ہے
صورتِ رب پہ جان دی گئی ہے
یہ ہے دربارِ عشق کھُل کے کہو
کَس و نا کَس کی یاں سُنی گئی ہے
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *