وہ بولی کیا نہیں

وہ بولی کیا “نہیں” ہونا؟
میں بولا کچھ ناکچھ تو ہے
وہ بولی یہ دھرم کیا ہے؟
میں بولا روشنی ہے بس
وہ بولی یہ خدا کیا ہے؟
میں بولا اک یقیں ہے بس
وہ بولی داورِ محشر؟
میں بولا ایک ہی ہے بس
وہ بولی یہ عبادت کیا؟
میں بولا روح کی ہے بس
وہ بولی زندگی کیا ہے؟
میں بولا اک گھڑی ہے بس
وہ بولی موت کیا شے ہے؟
میں بولا زندگی ہے بس
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *