وقت ایسا بھی مجھ پہ آئے

وقت ایسا بھی مجھ پہ آئے گا؟
یہ زمانہ مجھے سکھائے گا؟
تجھ کو تو اپنی بھی نہیں پہچان
تُو مجھے خاک جان پائے گا
اے خدا! تجھ کو ہم رہیں گے یاد
تُو بھی تو ہم کو یاد آئے گا
ہم اگر دونوں خود کشی کر لیں
جانی! کیا حوصلہ دکھائے گا؟
جانتا ہوں وہ بے وفا ہے مگر
مطلبی ہے‘ سو لوٹ آئے گا
تُو اگر اپنا حصہ چھوڑے وقارؔ
بھائی بھائی سے مان جائے گا
*
تُو سمجھتا ہے تیری بخشش کو
مسجدوں کا غبار کافی ہے؟
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *