شوق کے بخت میں

غزل
شوق کے بخت میں ثبات کہاں
لے چلی گردشِ حیات کہاں
خشک سالی کہاں محبت کی
آپ کا سیلِ التفات کہاں
کتنی میٹھی زبان ہے تیری
غیر کے منھ میں ایسی بات کہاں
دل پہ قابو کا خواب رہنے دو
دسترس میں یہ کائنات کہاں
تیری خوشبو نے باندھ رکھّا ہے
اب مجھے خواہشِ نجات کہاں
جنگ جاری ہے مستقل مجھ میں
عقل سنتی ہے دل کی بات کہاں
نفسانفسی کی بھیڑ میں راغبؔ
کھو گئے سب تعلّقات کہاں
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: یعنی تُو
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *