خواہشِ ناتمام سے تکلیف
دل کو ہے دل کے کام سے تکلیف
ان کی تکلیف میں اضافہ ہو
گر ہے میرے کلام سے تکلیف
کاش مصروفیت نہ ہوتی کم
بڑھنے لگتی ہے شام سے تکلیف
کیا ہو تکلیف کم کہ دیتے ہیں
وہ بڑے اہتمام سے تکلیف
پوچھ مت افتخار راغبؔ اب
کِن کو ہے تیرے نام سے تکلیف
دو بدو کون لوگ تھے راغبؔ
کیوں ہوئی انتقام سے تکلیف
شاعر: افتخار راغبؔ
کتاب: یعنی تُو