نہ ساتھی ہے نہ منزل کا پتہ ہے

نہ ساتھی ہے نہ منزل کا پتہ ہے
محبت راستہ ہی راستہ ہے

وفا کے نام پر برباد ہو کر
وفا کے نام سے دل کانپتا ہے

میں اب تیرے سوا کس کو پکاروں
مقدر سو گیا غم جاگتا ہے

وہ سب کچھ جان کر انجان کیوں ہیں
سنا ہے دل کو دل پہچانتا ہے

یہ آنسو ڈھونڈتا ہے تیرا دامن
مسافر اپنی منزل جانتا ہے

اسد بھوپالی

Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *