بس میں اس سے اتنا کہتا

بس میں اس سے اتنا کہتا
دیکھو میری چاند سی گڑیا!
ہر دم
ہر پل
تم خوش رہنا
تنہائی کے دُکھ مت سہنا
اور اگر ایسی مشکل ہو
چُپ مت رہنا
مجھ سے کہنا
ہاں میں تمہارے دکھ کا مداوا
کر سکتا ہوں
تم کو خوش رکھنے کی خاطر
میں
قسطوں میں مر سکتا ہوں
جس کو اپنی گود می پالا
اس کے آنسو
میں اپنی بے تاب آنکھوں میں
بھر سکتا ہوں
ہاں، میں ایسا کر سکتا ہوں
کاش مری کوئی بیٹی ہوتی
اعتبار ساجد
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *