وہ بولی تم بھی کیا شے

وہ بولی تم بھی کیا شے ہو؟
میں بولا اک دیارِ غم
وہ بولی جاذبیت ہے
میں بولا ہے نکھارِ غم
وہ بولی ہوش میں تو ہو؟
میں بولا ہے خمارِ غم
وہ بولی کیا کروں تنہا؟
میں بولا بس شمارِ غم
وہ بولی چپ رہے کیونکر؟
میں بولا، تھا فشارِ غم
وہ بولی سَر چڑھا میرے
میں بولا کیا؟ غبارِ غم؟
وہ بولی تم پہ جادو ہے؟
میں بولا اختیارِ غم
وہ بولی جان کیا لے گی؟
میں بولا اک پکارِ غم
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *