میں بولا غم نہیں

میں بولا غم نہیں شاید
وہ بولی کم نہیں شاید
میں بولا درد ہوتا ہے
وہ بولی کچھ نہیں ہوتا
میں بولا بار کیا گزرا؟
وہ بولی بے رُخی شاید
میں بولا صرف میری ہو؟
وہ بولی، ہاں، نہیں شاید
میں بولا کیا بتایا ہے؟
وہ بولی ان کہی شاید
میں بولا عشق کیا شے ہے؟
وہ بولی بے خودی شاید
میں بولا کچھ کہا بھی تھا؟
وہ بولی وہ نہیں سنتا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *