میں بولا سب ہمارا ہےوہ

میں بولا سب ہمارا ہے
وہ بولی سب خسارہ ہے
میں بولا برہمی کیونکر؟
وہ بولی کیوں پکارا ہے؟
میں بولا زین کو دیکھو
وہ بولی بے سہارا ہے
میں بولا پیار میں دکھ ہیں
وہ بولی سب گوارا ہے
میں بولا دل کی بتلاؤ
وہ بولی پارہ پارہ ہے
میں بولا دکھ تو آدھا تھا
وہ بولی درد سارا ہے
میں بولا دکھ ہے لفظوں میں
وہ بولی استعارہ ہے
میں بولا کیوں بچھڑ جائیں؟
وہ بولی بس اشارہ ہے
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *