جیون جیون روگہم سے دور

جیون جیون روگ
ہم سے دور ہوئے
سونے جیسے لوگ
ساون ساون نین
دل کے اندر تھل
ہونٹوں پر ہیں بین
کیسی کیسی بات
تیری یاد آوے
دن دیکھے نا رات
سونی سونی رات
ایک‫ ہوئی سانول
تیری میری ذات
بجھتی جاوے آس
کب تک رہ پاتا
ہجر اَوَلڑا راس
ہم سے نین ملا
دل دنیا کے شہ
سینے ساتھ لگا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *