لَوحِ آمد

لَوحِ آمد
میں آگیا ہوں، خدا کا بھیدی، تمہاری بستی میں آگیا ہے
میں آدمی اور خدا کے بیچ اک بچولیا ہوں
کہا گیا ہے، نہ ہونے والے کو ہونے والوں کے دکھ نہ سونپو
نہ ہونے والوں کو ہونے والوں سے شرم آتی ہے
کہا گیا ہے کہ مَیں جو اب تک کہیں نہیں ہوں اگر ہوا بھی
تو میں کسی کا خدا نہ ہوں گا
جون ایلیا
(راموز)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *