امریکہ کی طرف منہ کر کے

امریکہ کی طرف منہ کر کے
ایک بوڑھی عورت نے
ٹی وی کے ایک رپورٹر کو اپنے صحن میں
بنی ہوئی قبریں دکھائیں اور کہا
میرے سب کے سب مارے گئے ہیں
اس کی آنکھیں قیامت کے آنسوؤں سے بھر گئیں
اس نے چہرہ بلند کیا
اور امریکہ کی طرف منہ کر کے تھوک دیا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *