جتنی باہر بے چینی

جتنی باہر بے چینی
اتنی اندر بے چینی
کتنا مشکل منظر ہے
رات سمندر، بے چینی
گلی، محلے، چوپالیں
مسجد، مندر بے چینی
جینا دو بھر ہوا بہت
پھیلی گھر گھر بے چینی
فرش اور عرش ہوئے یکجا
نیچے اوپر بے چینی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *