داغ داغ دھونا ہے

داغ داغ دھونا ہے
اس طرح سے ہونا ہے
اب تو آپ سوجائیں
رات نے بھی سونا ہے
راستوں کے ہاتھوں میں
قافلہ کھلونا ہے
عمر سے وفاداری
عمر بھر کا رونا ہے
چاہتوں کو پا لینا
چاہتوں کو کھونا ہے
خواہشوں کی کھیتی میں
آنسوؤں کو بونا ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *