رکھا جو نام محمدؐ تو نام بھی اعلیٰ

رکھا جو نام محمدؐ تو نام بھی اعلیٰ
خدا نے آپؐ کو بخشا مقام بھی اعلیٰ
بس اس لیے ہی کہ بھیجا ہے آپؐ پر آقا
قرار پایا ہے میرا سلام بھی اعلیٰ
خدا نے اور بھی نبیوں سے بات کی لیکن
کیا جو آپ سے لیکن کلام بھی اعلیٰ
کہ میں نے نعت لکھی تیری مصطفیٰؐ میرے
بس اک یہی تو ہوا مجھ سے کام بھی اعلیٰ
زمیں پہ آئے تو دنیا کو حیثیت بخشی
کیا جو عرش پہ تو نے قیام بھی اعلیٰ
لکھی جو نعت تو شاعر ہوا کمال کا میں
تری غلامی میں آ کر غلام بھی اعلیٰ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *