شہید ساز

شہید ساز
مختلف اسلامی مدرسے
پچھلے کئی دنوں سے شہید ساز فیکٹریوں میں بدل گئے ہیں
دنیا بھر کے سرمایہ دار جنونی مسلمان
قیمت دیتے ہیں
اور غریب ماں باپ کے نوجوان بچوں کو
جنت کے سبز باغ دکھا کر
مورچوں پر روانہ کر دیا جاتا ہے
ایسے مورچوں پر
جہاں ان کی لاشیں
واپس لوٹ آنے سے زیادہ
اجتماعی قبروں میں دفن ہوجانا پسند کرتی ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *