قصور وار کون ہے؟

قصور وار کون ہے؟
ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بے گناہ مارا جانے والا
قابل میں مارے جانے والے
بے گناہ کا بھائی ہے
نیو یارک میں یتیم ہو جانے والا معصوم بچہ
قندھار میں یتیم ہو جانے والے بچے کا دوست ہے
پینٹا گان پر حملے کے باعث
بیوہ ہو جانے والی امریکی عورت
قندوز پر گرائے جانے والے
بموں کے باعث بیوہ ہو جانے والی عورت کی سہیلی ہے
اگر امریکہ اور افغانستان میں بہنے والے خون کا رنگ
مختلف نہیں ہے
تو پھر قصور وار کون ہے؟
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *