کن سنگ لاگے نین

کن سنگ لاگے نین
کن سنگ لاگے نین
رک رک جائے رین
کن سنگ لاگے نین
آدھی رات کے سناٹے اور
دل کی آخری ویرانی میں
جانے کون جدائی ہے جو
کرتی جائے بین
کن سنگ لاگے نین
کون اٹھائے بوجھ سفر کا
بے چینی کی پگڈنڈی پر
جو اکثر ہی زخم اور زخم کے
ہوتا ہے مابین
کن سنگ لاگے نین
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *