محبت ہمیں رلا جائے گی

محبت ہمیں رلا جائے گی
ہمیں محبت رلا جائے گی
بچھڑی ہوئی خواہشوں
اور اجڑی ہوئی بستیوں کی طرح
ہمیں محبت پھر سے رلا جائے گی
اور ہم لوگوں سے
اپنی آنکھیں چھپاتے پھریں گے
اور زخموں کو
حوصلوں کی پٹیوں سے
ڈھانپتے پھریں گے
اور Indifferent ہو جائیں گے
بالکل۔۔۔۔
ہر شئے سے لاتعلق
اور آنسوؤں سے بھیگ جائیں گے
سر سے لے کر پاؤں تک
فرحت عباس شاہ
(کتاب – جم گیا صبر مری آنکھوں میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *