موسم کو بدلنا ہے بدل جائے گا آخر

موسم کو بدلنا ہے بدل جائے گا آخر
سورج ہے کوئی شخص تو ڈھل جائے گا آخر
ہر سوچ ترے سوگ میں ہو جائے گا صحرا
ہر خواب ترے ہجر میں جل جائے گا آخر
آنکھیں ہیں تو ہو جائیں گی بے آب کسی روز
دل ہے تو کسی روز سنبھل جائے گا آخر
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *