میں جب سے پیا کی ہوئی ہوں

میں جب سے پیا کی ہوئی ہوں
موری اماں سے آئے موہے لاج
میں جب سے پیا کی ہوئی
مرے سر پر چاہ کا تاج
میں جب سے پیا کی ہوئی
موسے جھاڑو دیا نہ جائے
موسے آنچل سیا نہ جائے
موسے چھنا نہ جائے اناج
میں جب سے پیا کی ہوئی
مجھے کھینچ کے لے جائیں سپنے
جا دور بسے مورے اپنے
موسے راتیں مانگیں خراج
میں جب سے پیا کی ہوئی
موری اماں سے آئے موہے لاج
میں جب سے پیا کی ہوئی
مرے سر پر چاہ کا تاج
میں جب سے پیا کی ہوئی
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *